اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر طرح کی غیر ملکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور وہ اپنی سلامتی کو خطرہ لاحق نہیں ہونے دے گا۔
بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات گیارہ جون کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شروع ہوئے ہیں اور فریقین کے درمیان اب مختلف مسائل منجملہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔عراق کے وزیراعطم مصطفی الکاظمی نے اسی طرح عراق کی سرحدی گذرگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں جلد ہی کارروائی شروع کئے جانے کی بھی خبردی ہے۔
342/